History of Pakistan 1947 to 1965 in Urdu

a green background with a white and green flag and a tower .

تاریخ   پاکستان       1965 -1947


لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا یہ ملک پاکستان جس میں ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں آج کل انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہے جس کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ جی ہاں خود پاکستانی قوم نے ہی اس مقدس سر زمین پر قدم رکھنے کے بعد سے لے کر آج تک اپنی تاریخ کے ہر اہم موڑ پر جہاں بے مثال قربانیاں دیں و ہیں ان قربانیوں پر بھی لاعلمی کبھی مصلحت کوشی اور کبھی بے حسی کی چادر ڈال کر خود کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے آج خود کو وہاں لا کھڑا کیا ہے که شاید بانیان پاکستان اور شہید ان پاکستان روز حشر اسے آسانی سے معاف نہ کر پائیں۔ مگر شاید قدرت ہمیشہ
  طرح ایک بار پھر ہمیں پلٹنے کا کوئی موقع دے اور ہم ایک بار پھر اسے ضائع نہ کریں۔ اس دعا کے ساتھ اپنی قومی تاریخ کے چیدہ چیدہ اہم واقعات آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ میری طرف سے اسے ۱۴ اگست ۲۰۱۰ کی مناسبت سے اپنے وطن کیلئے ایک حقیر سی کاوش سمجھ لیجئے۔ (میں نے کسی بھی حالے پر اپنی ذاتی رائے سے گریز کیا ہے۔ صرف وہی باتیں تحریر کی ہیں جنہیں میں نے اخبارات اور نیٹ  سے سرچ کر کے حاصل کیا   )۔

پاکستان ۱۴ اگست ۱۹۴۷ کو آزاد ہوا مگر چند روز قبل یعنی ۱۱ اگست ۱۹۴۷ کو پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کا افتتاح کر دیا گیا تھا۔ ۱۵ اگست ۱۹۴۷ کو  قائد اعظم نے نو مو لود اور مملکت کے   جنرل اور خان لیاقت علی خان نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ بانی پاکستان کو قیام پاکستان کے بعد وطن کی خدمت کیلئے زیادہ وقت اور موقع نہ مل سکا۔ قائداعظم نے بر صغیر کی سیاست میں ۲۲ سال نہایت سرگرمی اور تندہی سے گزارے خصوصاً آخری دس برس میں بھی جب کہ آپ کی صحت نہایت مفصل تھی، آپ نے نومولود سلطنت کے مسائل کی طرف ذاتی توجہ دی جس کے باعث آپ کی مصروفیات بے پناہ بڑھ گئیں ۔ یوں قائد اپنی صحت کی طرف سے تو 
غافل  ہو گئے لیکن امور مملکت کو چلانے میں کہیں کوئی کوتاہی نہیں کی۔




Comments

Post a Comment